ETV Bharat / state

یادگیر: حکومت کرناٹکا کی جانب سے صحافیوں میں راشن کٹس کی تقسیم - حکومت کی جانب سے کووڈ حصوصی پیکیج صحافیوں کو نہ دیے جانے کے سوال پر

ضلع نگران وزیر کے توسط سے حکومت کرناٹکا سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ جہاں پر مختلف شعبۂ جات سے تعلق رکھنے والے احباب کو کووڈ خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے وہیں پر صحافیوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

یادگیر: حکومت کرناٹکا کی جانب سے صحافیوں میں راشن کٹس کی تقسیم

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 4:49 PM IST

Updated : Nov 7, 2021, 5:28 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے پریس کلب میں حکومت کرناٹکا کی جانب سے صحافیوں کو راشن کی تقسیم عمل میں آئی. اس موقع پر کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے صدر آندودھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے راشن کی تقسیم کی جارہی ہے۔

یادگیر: حکومت کرناٹکا کی جانب سے صحافیوں میں راشن کٹس کی تقسیم
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا اقدام ہے کہ حکومت صحافیوں کے لیے کچھ کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کووڈ حصوصی پیکیج صحافیوں کو نہ دیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع نگران وزیر کے توسط سے حکومت کرناٹکا سے یہ اپیل کی تھی کہ جہاں پر مختلف شعبۂ جات سے تعلق رکھنے والے احباب کو کووڈ خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے وہیں پر صحافیوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ لیکن حکومت نے صحافیوں کے لیے کوئی خصوصی پیکیج کا اعلان ابھی تک نہیں کیا تھا۔ لیکن اب حکومت کو صحافیوں کی یاد آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سے ضلع انتظامیہ اور مقامی رکن اسمبلی کے تعاون سے ریاستی حکومت کو ایک بار پھر اپیل کی جائے گی کہ صحافیوں کے لیے مزید خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.