ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے یادگیر ڈسٹرکٹ اسپتال میں کووڈ کا ٹیکہ لگوانے کے بعد کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلاجھجک بغیر کسی خوف کے کووڈ ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے اس کا ٹیکہ لگانا بے حد ضروری ہے، اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ کووڈ ویکسین کے تعلق سے گمراہ کن باتیں پھلائی جارہی ہیں، ایسی گمراہ کن خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔کوویڈ ویکسین ایک کامیاب ویکسین ہے، اس کا استعمال طبی عملہ، پولیس عملہ اور دیگر محکمہ کے اہلکاروں نے کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں جو غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان باتوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے لوگ رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔ڈاکٹر راگاپریا نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاجھجک بغیر کسی خوف کے کووڈ ویکسین لگائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دی جانے والی کوویڈ ویکسین بہت ہی محفوظ ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہے۔ بہت سے ممالک نے بھارت سے ویکسین تیار کروانے کی درخواست کی ہےضلع یادگیر میں کووڈ ویکسین کے دوسرے مرحلے میں ریونیو آفیسر، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر اہلکاروں کو ویکسین دیا گیا ہے۔حکومت لوگوں کی صحت پر توجہ دے رہی ہے، ویکسین لینے کے لیے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے لوگوں سے ماسک پہنے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اندو متی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر سوریہ پرکاش، ڈاکٹر سنجیو کمار، ڈاکٹر نیلما، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر پریما سمیت دیگر موجود تھے۔