ETV Bharat / state

Bicycle Rally in Bidar: خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے بیدر میں سائیکل ریلی - خواتین کے عالمی دن بیدر

خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں سائکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف تنظیموں، سرکاری اداروں سے وابستہ اہلکاروں، رضاکاروں اور مقامی طالبات نے شرکت کی۔ Cycle Rally in Bidar

a
a
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:08 PM IST

بیدر: کرناٹک رائٹرز ایسوسی ایشن کی صدر بھارتی نے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بیدر، کی جانب سے عالمی یوم خواتین 2023 کے ایک حصہ کے طور پر سائیکل ریالی کا افتتاح کیا اور ’صحت مند‘ کے نعرے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا۔ یہ سائیکل ریلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفس بیدر سے شروع ہویئ اور امبیڈکر سرکل سے ہوتی ہوئی جنواڈا روڈ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر دفتر پر اختتام ہوئی۔

شہر کے ہم راستوں پر خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی صحت کے بارے میں پینلز، اعلانات اور آڈیو مائک کے ذریعے آگاہی پیدا کرتے ہوئے کرناٹکا رائٹرس اسوسی ایشن کی صدر بھارتی نے کہا کہ ’’خواتین کو سب سے زیادہ اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جب صحت و تندرستی ہوگی تبھی ایک عورت اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکتی ہے، کسی بھی گھر میں خواتین کو صحت مند ہونا اس لئے بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ گھر کا تمام دار و مدار خواتین پر ہوتا ہے اس لیے جس گھر کی خواتین صحت مند اور تندرست ہوتی ہیں وہ گھر خوشحال اور ترقی پسند ہوتا ہے۔‘‘

نانک جیرا صاحب نرسنگ کالج بیدر، اور دیارانی ہائی اسکول بیدر کے طلباء اور عملہ نے اس سائیکل ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی میں انیتا، تعلقہ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی، ضلع سرویئر ڈاکٹر شنکرپا، ڈسٹرکٹ آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر راج شیکھر پاٹل، ڈسٹرکٹ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر شیوا شنکر، ڈسٹرکٹ لیپروسی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر کرن پاٹل، ڈسٹرکٹ تپ دق کنٹرول آفیسر شرنیا سوامی، بیدر تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگاریڈی، ڈسٹرکٹ این سی ڈی پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ویریش برادارا، ڈاکٹر سنگیتا اور محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ضلع کا عملہ موجود تھا۔

مزید پڑھیں: سہارنپور: گاندھی جینتی پر سائیکل ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.