یادگیر: تمباکو نوشی بلاشبہ ایک مضر صحت عادت ہے بلکہ اگر کہا جائے کہ یہ ایک ہلکے درجے کا نشہ ہے تو غلط نہ ہو گا۔ تمباکو نوشی سے انسان کو ایک قسم کا سرور سا محسوس ہوتا ہے لیکن اس سرور کو حاصل کرنے کے لیے وہ بار بار کوشش کرتا ہے اور اسی کوشش میں کب وہ اس کا عادی ہوجاتا ھے خود اس کو پتہ نہیں چلتا۔ ہر سال 31 مئی کو عالمی تمباکو نوشی سے ممانعت کا عالمی دن منایا جاتا ھے۔ اسی سلسلہ میں یادگیر ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں بروز بدھ، 31 مئی 2023 کو عالمی یوم تمباکو نوشی سے متعلق ایک قانونی آگاہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بنگلور کرناٹک اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، یادگیر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، یادگیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، ضلعی صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، محکمۂ پولیس، خواتین اور بچوں کی ترقی کا محکمہ، محکمۂ تعلیم، تمام گرام پنچایتیں اور یادگیر حکومت، سیمی گورنمنٹ یہ انجمنوں کے تعاون سے کیا جائے گا۔ عزت مآب یادگیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی جی ننجنڈیا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ معزز یادگیر سینئر سول جج اور عزت مآب ساحل احمد ایس کنی بھاوی پروگرام کی صدارت کریں گے۔
عزت مآب یادگیر سینئر سول جج اور ممبر سکریٹریز، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی مسٹر رویندر، یادگیر ایڈیشنل سول جج اور جے ایم ایف سی عزت مآب مسٹر راہل، یادگیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر گرو راج، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بھی اس میں شریک ہوں گے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سی ایس مالی پاٹل، ریسورس پرسن اور ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن یادگیر اور پینل ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کلپا بی مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: