ETV Bharat / state

ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین تنخواہ سے محروم - یادگیر خبر

کرناٹک آل انڈیا یونائیٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کی جانب سے یادگیر میں ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ ضلع کے مختلف ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین ایک ریلی کی شکل میں ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال کی تنخواہ انہیں نہیں ملی ہے۔

Women working in hostels are not paid
ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین تنخواہ سے محروم
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 3:42 PM IST

آل انڈیا یونائیٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کی صدر اوما دیوی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یادگیر پرکاش راجپوت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر کے مائناریٹی ہاسٹل، بیک ورڈ مائناریٹی ہاسٹل اور مرارجی دیسائی ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین کی تنخواہ پچھلے ایک سال سے نہیں دی گئی ہے۔

ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین تنخواہ سے محروم

انہوں نے بتایا کہ ان ہاسٹلز میں کام کرنے والی پانچ سو سے زائد خواتین بے حد پریشان ہیں۔ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں اپنی خدمات انجام دینے والی خواتین کو بھی حکومت سے کوئی امداد نہیں ملی ہے۔ اس لئے ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین کو بھی ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج ملنا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں کام کرنے والی خواتین میں باورچی وارڈن چپراسی و دیگر شامل ہیں۔ کرناٹک کی ریاستی حکومت ہاسٹل میں اپنی خدمت انجام دینے والی ان خواتین کی تنخواہ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرے اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.