جمعیۃ العلما کی جانب سے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجاً ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خون کا عطیہ دینے پہنچی ایک خواتین نے شہریت ترمیمی قانون کو کالا قانون قرار دیا اور حکومت کے رویہ پر پر سخت تنقید کی۔
اس موقع پر خواتین نے مودی حکومت سے خواتین کے تحفظ سے متعلق کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیرضروری موضوعات کو اٹھارہی ہے۔