ETV Bharat / state

Allegation of Discrimination: تنقید کے بعد کرناٹک کے سی ایم کا مقتول مسلمانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا اعلان

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:55 PM IST

وزیراعلیٰ کے اس اقدام کی کانگریس، جے ڈی ایس اور عوام نے سخت مخالفت کی۔ ان تنقیدوں کے بعد وزیر اعلی بومئی نے کہا کہ وہ دوبارہ منگلورو جائیں گے اور ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔ Allegation of discrimination

کرناٹک وزیر اعلی پر امتیازی سلوک کا الزام: مسعود اور فضل کی رہائش گاہ پر بھی دورہ کا امکان

بنگلورو: 28 جولائی کو وزیر اعلی بسواراج بومائی نے ہلاک شدہ بی جے پی کارکن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا، تاہم وہ اسی قصبے میں ہلاک شدہ مسلم نوجوان کے اہل خانہ سے وزیراعلی نے ملاقات نہیں کی تھی۔ وزیراعلیٰ کے اس اقدام کی کانگریس، جے ڈی ایس اور عوام نے سخت مخالفت کی۔ ان تنقیدوں کے بعد وزیر اعلی بومئی نے کہا کہ وہ دوبارہ منگلورو جائیں گے اور ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔Allegation of discrimination

پیر کی صبح بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم بومئی نے کہا کہ وہ جلد ہی منگلورو کے نوجوانوں مسعود اور فضل کے گھر بھی جائیں گے۔ حکومت سب کے ساتھ یکساں سلوک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیلارے میں قتل کیے گئے مسعود اور سورتکل میں مارے گئے فاضل کی رہائش گاہ پر جائیں گے اور لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری روی کمار نے اس الزام کی وضاحت کی ہے کہ وزیراعلیٰ مسعود اور فاضل کی رہائش گاہ پر نہیں گئے اور انہیں تسلی نہیں دی کیونکہ وہ اس وقت وزیر اعلی کسی وجہ سے نہیں جاسکے تھے، ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں۔ روی کمار نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو معلوم ہے کہ کب جانا ہے اور کب نہیں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی دونوں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : L Hanumanthaiah on Vendetta Politics: 'نوپرشرما کوجیل بھیجا جانا چاہیے تھا، زبیر کو نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.