ETV Bharat / state

'گئو کشی بل کو کونسل میں منظور، نہیں ہونے دیں گے' - کرناٹک گئو کشی بل

جنتا دل ایس رہنما بی ایم فاروق نے کہا کہ اسمبلی میں بی جے پی نے اکثریت کی وجہ بل کو منظور کرلیا تھا۔ مگر کونسل میں اپوزیشن کی تعداد ہے۔ جہاں اسے منطور ہونے دیا جائے گا۔

'گئو کشی بل کو کونسل میں منظور، نہیں ہونے دیں گے'

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:54 AM IST

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں گئو کشی بل 2020 کو ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر منظور کردیا ہے۔ حالانکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے ارکان نے ایوان میں اس کے خلاف پرزور احتجاج کیا لیکن اس بل کی منظوری کو روک نہیں پائے۔

'گئو کشی بل کو کونسل میں منظور، نہیں ہونے دیں گے'

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے جے ڈی ایس پارٹی کے رہنما اور کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن بی ایم فاروق نے بتایا کہ ان کی پارٹی گئو کشی بل 2020 کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ 'ہم ہر ایسے قانون کے خلاف ہیں جو عوام مخالف ہے۔'

انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں بی جے پی نے اکثریت کی وجہ بل کو منظور کرلیا تھا۔ مگر کونسل میں اپوزیشن کی تعداد ہے۔ جہاں اسے منطور ہونے دیا جائے گا۔ اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے مذکورہ بل کو ابھی تک کونسل میں پیش نہیں کیا۔

بی. ایم فاروق نے کہا کہ 'اس بل کی مخالفت میں ہم کانگریس کے ساتھ رہیں گے اور کسی قیمت پر اس بل کو منظور ہونے نہیں دیں گے۔'

فاروق نے کہا کہ2010 میں بھی جب بی جے پی نے اسے منظور کیا تھا تو ان کی پارٹی نے بل کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس قانون کو مسترد کیا تھا اور 'آج بھی ہم اس کے خلاف ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:'گئو کشی بل سے ماب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.