ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election کیا بابری مسجد دوبارہ اسی جگہ تعمیر کی گئی؟ کانگریس کے منشور پر اویسی کی تنقید - ہبلی نیوز

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کرناٹک کے ہبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صرف وعدہ کرتی ہے، اسے کبھی پورا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بابری مسجد کی انہدامی کے بعد دوبارہ وہیں تعمیر کیے جانے کی قرار داد پیش کی تھی، کیا کانگریس نے یہ وعدہ پورا کیا۔۔۔؟

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 7:23 AM IST

کانگریس کے مینیو فیسٹیو پر اسدالدین اویسی کی تنقید

ہبلی (کرناٹک): کرناٹک میں مجلس اتحادالمسلیمن کے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی منشور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی انہدامی کے بعد کانگریس پارٹی نے ایک قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم دوبارہ اسی جگہ مسجد تعمیر کرائیں گے۔ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔۔۔؟ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں اس طرح کا وعدہ کرتی ہیں لیکن اسے پورا نہیں کرتیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ کانگریس پارٹی انتخابات سے قبل صرف وعدے کرتی ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوتا ہے۔ بابری مسجد کے انہدام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسی جگہ مسجد تعمیر کرنے کی قرارداد پیش کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ اویسی نے کانگریس کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ انہیں بی جے پی نے کرناٹک میں مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ بکواس ہے۔ ہم پورے کرناٹک میں صرف 2 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اردو میں ایک کہاوت ہے - ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ ان کا معاملہ یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی کا منشور جاری، بجرنگ دل پر پابندی کا وعدہ

اس سے پہلے منگل کو، کانگریس نے کرناٹک انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں 'گروہ جیوتی'، 'گروہ لکشمی' اور 'انا بھاگیہ' جیسے وعدے کیے گئے، ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر پی ایف آئی کی طرح بجرنگ دل جیسی نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ مینیو فیسٹیو کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے ریاست کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں جاری کیا۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ریزرویشن کو 75 فیصد تک بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے سماجی و اقتصادی حالات پر ذات پر مبنی مردم شماری جاری کرنے اور اس کے مطابق سماجی انصاف دینے کا بھی وعدہ کیا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ کرناٹک میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں مقامی لوگوں کی 80 فیصد ملازمتیں یقینی بنائے گی۔ پارٹی نے ہر حلقے کو 10 کروڑ روپے کے اسٹارٹ اپ فنڈ کا وعدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.