ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں دسہرہ وجے دشمی کے موقع پر انگلاج ماتا مندر میں بڑی عقیدت مندی کے ساتھ پوجا کی جاتی ہے، اور اس مندر کی خاص بات یہ ہے کہ اس مندر کی اصل جگہ پاکستان کے سندھ پہاڑ پر موجود ہے۔
سماجی کارکن شیام کمار بتاتے ہیں کہ 'اس مندر کی دیوی کو انگلاج ماتا کے نام سے جانا جاتا ہے، اس دیوی کی اصل جگہ پاکستان کے سندھ پہاڑ پر موجود ہے، اس دیوی کو پاکستان سے ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں پرکٹ کیا گیا ہے، اس دیوی کو پاکستان میں نانی ماں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔'
وہ بتاتے ہیں کہ 'یہاں کے مندر میں دسہرہ وجے دشمی کے موقع پر دس دن تک پوجا ہون بڑی عقیدت کے ساتھ کی جاتی ہے، جس کے لیے گلبرگہ بھر سے عقیدت مند اس مندر کے درشن کے لیے آتے ہیں، اسے گلبرگہ کی قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس دیوی کو یہاں کے ماننے والے عقیدت مند بہت ہی بہت طاقتور مانتے ہیں، دسہرہ کے دوران یہاں پر بڑی تعداد میں عقیدت مند کا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے۔