ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Program in Bidar بیدر میں استقبال حجاج کرام پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 5:10 PM IST

اللہ تعالیٰ جس پر کرم فرماتا ہے انہیں حج جیسی عظم سعادت سے نوازتا ہے، روضۂ مبارک ﷺ کی زیارت پر شفاعت کی عظیم خوشخبری سنائی گئی ہے۔ جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے استقبال حجاج کرام تقریب کا بیدر میں انعقاد عمل میں آیا۔

etv bharat urdu news etv bharat urdu khabar ای ٹی وی بھارت اردو نیوز ای ٹی وی بھارت اردو خبر یہ بھی پڑھیں:

بیدر: اللہ تعالیٰ جس پر کرم فرماتا ہے۔ انہیں حج جیسی عظم سعادت سے نواز دیتا ہے اور روضۂ مبارک ﷺ کے دیدار سے مشرف کرتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی تکلیفوں سے درکنار کرتے ہوئے اگر مکہ مکرمہ میں حاجیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو دیکھیں تو اس کو اللہ ہی کا کرم سمجھنا چاہیے کہ بڑا روحانی منظر ہوا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حفیظ اللہ قادری سابق لیکچرر بھالکی نے کیا۔ وہ جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جانب سے جامع مسجد بیدر میں منعقدہ استقبال حجاج کرام تقریب سے اپنے سفر حج کے تاثرات بیان کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان حاجی توفیق احمد نے کہا کہ حج سے ایمانی کیفیت کے ساتھ واپس آئیں۔ نبی کریم ﷺ کے آخری خطبۂ حج کو پڑھیں وہی دراصل حاجیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واپس ہوتے ہوئے وہاں سے جو نور لے کر آئے ہیں اسی کو ساری دنیا میں عام کریں۔
شمشیر انجینیئر نے اپنے حج کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے۔ محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 82 سال قبل اسی ماہ اگست میں دردمند علمائے کے ہاتھوں تشکیل دی گئی تھی۔ تاکہ دین کی خدمت منظم طور پر اس کے شایان ِشان انجام دی جائے اور زمین ظلم وزیادتی سے پاک ہوجائے۔ 75 علمائے کرام نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
حجاج کرام کے اس استقبالیہ کی آخری تقریر محمد یوسف کنی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے کی۔ اور اپنی تقریر میں کہا کہ میں حج کافریضہ انجام دے کر آنے والے حاجیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہاں بہت اچھے تاثرات پیش کیے گئے۔ جنہیں حج کی سعادت سے فیضیاب نہیں ہوئے ہیں وہ دعا فرماتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ اور محمد مصطفٰی ﷺ کے روضہ مبارک کو دیکھنے کی سعادت نصیب کرے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی میرے روضہ مبارک کی زیارت کرے گا اس پر میری شفاعت واجب ہوگئی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض سید امجد (محمد) حسینی موظف مدرس نے انجام دی۔ شہ نشین پر سید ابراھیم معاون امیر مقامی اور ناظم تقریب، محمد معظم امیر مقامی JIH بیدر، محمد یوسف کنی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک، رفیق احمد ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ ، محمد آصف الدین رکن شوریٰ، سید منصور احمد قادری، سکریٹری انجمن خادم الحجاج بیدر، غوث قریشی سابق کونسلر اور ذمہ دار جامع مسجد بیدر اور محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.