ETV Bharat / state

Janata Dal Secular Gulbarga کسی بھی صورت میں بی جے پی سے اتحاد قبول نہیں کریں گے، جے ڈی ایس رہنما ناصر حسین

گلبرگہ میں جنتادل سیلولر پارٹی کے مسلم قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف اضلاع کے جنتا دل سیکولر پارٹی کے مسلم قائدین نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر بی جے پی سے اتحاد کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرنے کی بات کہی۔

Etv BharatJanata Dal Secular Gulbarga
ہم کسی بھی صورت میں بی جے پی سے اتحاد قبول نہیں کریں گے، ناصر حسین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 1:14 PM IST

ہم کسی بھی صورت میں بی جے پی سے اتحاد قبول نہیں کریں گے، ناصر حسین

گلبرگہ: گلبرگہ میں جنتادل سیلولر پارٹی کے مسلم قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف اضلاع کے جنتا دل سیکولر پارٹی کے مسلم قائدین نے شرکت کی۔ اس خصوصی اجلاس میں شریک تمام قائدین نے متفقہ طور پر اپنے خطاب میں بی جے پی سے اتحاد کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرنے کی بات کہی۔ جے ڈی ایس پارٹی کے لیڈر ناصر حسین استاد نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنتا دل سیکولر پارٹی کے تمام ناراض لیڈران نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں بی جے پی سے جنتادل سیکولر پارٹی کے اتحاد کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو انسان ملک کے قانون کو مانتا ہے، بابا صاحب امبیٹکر کو مانتا ہے، ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا جانتا ہے، وہ لوگوں میں تفریق ڈالنے، ایک دوسرے مذہب کو نیچا دکھانے والی سوچ کے ساتھ کبھی نہیں کھڑا ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر شرکاء اجلاس نے ایک قرارداد منظور کی جس کی روداد میں بتایا گیاکہ جنتا دل سیکولر پارٹی کے تمام ناراض قائدین کا ایک اور اہم اجلاس بنگلور میں طلب کیا جائے گا اور اسی دن پارٹی سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں این ایم نبی سابقہ وزیر اور جنتادل سیکولر پارٹی کے کارگزار صدر، عنایت اللہ شاہ بھٹکل، غالب ہاشمی بیدر، این ایم نور، جنتا دل سیکولر پارٹی کے یوتھ کارگزار صدر محمد مناف ہبلی، ساجد کلیانی، سدرام، کلیم احمد، علیم انعامدار اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری افضال محمود اور جنتادل سیکولر پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.