دراصل گوگی شریف علاقہ کے پانی میں یورینیم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مختلف امراض ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کاسامنا ہے۔
اس معاملے پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے جنرل سیکریٹری محمد اقبال جانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سٹی واٹر سپلائی اینڈ ڈرینج بورڈ بینگلور اور مونسپل کارپوریشن شاہ پور کے تعاون سے شاہ پور میں بھما ندی سے شاہ پور تک پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کیا گیا۔ ہمارے یہاں بھی ایسا ہی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم رکن اسمبلی شاہ پور دشنا پور سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح شاہ پور میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کیا گیا، اسی طرح گوگی شریف میں بھی پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل: لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور
انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی خود جانتے ہیں کہ یہاں کے پینے کے پانی کا مسئلہ کتنا بڑا ہے اور اس پانی کے استعمال سے لوگوں کو جسمانی امراض ہو رہا ہے۔ اس لیے ہم رکن اسمبلی شاہ پور دشنا پور سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح شاہ پور میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا گیا ہے، اسی طرح ہوگی شریف میں بھی وہاں کی عوام کی خاطر پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے۔