کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بیچ ریاست کرناٹک کے ضلع بلاری میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ جمع ہوئے۔
دراصل ضلع بللاری کے انچارج وزیر آنند سنگھ کے ذریعہ راشن کٹ تقسیم کی جا رہی تھی۔ اس دوران معاشراتی دوری کا بی خیال نہیں رکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق 'وارڈ نمبر 23 کے گاؤں کریگنور میں تقربا 2000 لوگوں کو راشن کٹس تقسیم کی گئی ہے۔'
لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔
پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد مجمع کو معاشرتی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔