بنگلورو: دار الحکومت بنگلور کے قریب میڈا اگرہارہ علاقے میں درگاہ حضرت حمید شاہ و حضرت محیب شاہ کی کل 358 ایکڑ جائداد ہے جس میں سے تقریباً 300 ایکڑ سے زائد جائیداد پر ناجائز قبضہ اور بنگلور ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے اکوائر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی نے میڈی اگرہارہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناجائز قبضوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ شافی سعدی نے بتایا کہ جب وہ وقف بورڈ کے رکن تھے اس وقت اس جائیداد پر ناجائز قبضہ و تعمیر نہیں ہوئی تھی تاہم اب بنگلورو ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی یہاں زمین کو اکوائر کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اب وقف بورڈ کے پاس صحیح طور پر کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اصل میں 358 ایکڑ میں سے کتنی زمین ناجائز قبضے میں گئی ہے۔ کتنی بی ڈی اے نے اکوائر کی ہے اور کتنی باقی ہے۔ تاہم مقامی لوگوں سے بات چیت کرنے پر اور ایک اندازے کے مطابق کم و بیش 40 ایکڑ زمین ہی بچی ہے جو کہ خالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Masjid E Taha Committee مسجد طحہ و قبرستان کا نظام اوقافی اداروں کے لیے عمدہ مثال، شافی سعدی
شافی سعدی نے کہا کہ انہوں نے لاء منسٹر و ریوینیو سیکرٹری سے بات کی اور جلد از جلد ساری جائیداد کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا۔ جو وقف جائیداد بچی ہے اس کے اطراف دیوار تعمیر کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور جو زمین بی ڈی اے نے اکوائر کی ہے اس کا معاوضہ لیا جائے گا۔