ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election ووٹ ڈالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے، جسٹس سنتوش ہیگڑے - کرناٹک اسمبلی انتخابات

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ وہیں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج و سابق کرناٹک لوکایکتا جسٹس سنتوش ہیگڈے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک حق ہے بلکہ ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹینگ کے ذریعہ ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

ووٹ ڈالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے، جسٹس سنتوش ہیگڑے

author img

By

Published : May 10, 2023, 6:07 PM IST

ووٹ ڈالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے، جسٹس سنتوش ہیگڑے

بنگلور: سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج و سابق کرناٹک لوکایکتا جسٹس سنتوش ہیگڈے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک حق ہے بلکہ ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹینگ کے ذریعہ ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کے رحمان خان نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ سبھی اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ ریاست کو امن و امان میں رکھنے کے لیے فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے۔

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کے رحمان

بتا دیں کہ کرناٹک میں جاری اسمبلی انتخابات میں ریاست کی متعدد اہم شخصیات نے اپنے حق رائےدہی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو اہم پیغام دیا۔ وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کئی ووٹرز نے کہا کہ اس مرتبہ ہم ووٹ اپنے مستقبل کے لئے دے رہے ہیں۔ بتا دیں کہ کئی ووٹرز اپنا نام ووٹر لیسٹ میں نہ ہونے کے سبب پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ دراصل کئی افراد کے نام ووٹنگ لسٹ میں موجود نہیں ہے۔

ووٹرز کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Elections 2023 کرناٹک میں تقریباً چالیس سیٹوں پر اقلیتی ووٹ فیصلہ کن حالت میں

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے دوران کم از کم تین مقامات سے پُرتشدد واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ وجئے پورہ ضلع کے باسوانا باگے واڑی تعلقہ کے مسابینال گاؤں میں کئی مشتعل افراد نے کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں، وی وی پی اے ٹی (ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل) مشینوں کو تباہ کر دیا اور پولنگ افسران کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ دیگر دو واقعات بالترتیب بنگلورو کے پدمنابھ نگر حلقہ اور بلاری ضلع کے سنجیواریانا کوٹ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.