کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں معروف تاجر کے ٹی ایس یونس خان کی جانب سے فنکشن ہال میں دس روزہ مفت ووٹر آئی ڈی کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کے ٹی ایس یونس خان نے کہا گلبرگہ شہر میں 30 ہزار سے زائد افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔ اس لئے شہر میں مفت ووٹر آئی ڈی کیمپ رکھا گیا ہے۔ اس کیمپ کے ذریعے عوام اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا سکتے ہیں۔ Voter ID Camp Inaugurated in Gulbarga
جمہوری نظام میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اسی سے حکومتیں بدلتی ہیں۔ اسی کے ذریعے اہم اپنے ملک کے سربراہ منتخب کر تے ہیں۔ دستوری اعتبار سے بھی ہمیں اس حق کو استعمال کر نے کی ترغیب دی گئ ہے۔ اور ملی وقومی مصالح ومفادات کے لئے بھی اس کی بڑی اہمیت ہے۔ مگر صورت حال یہ ہے کہ ووٹرلسٹ میں اپنا نام درج کرانے سے عمومی طور پر لوگ غافل ہیں۔ اس گلبرگہ شہر کے عوام میں بیداری لانے کے لئے شہر میں دس روزہ مفت وٹر آئی ڈی کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ جس کو 1 جولائی سے لیکر 10 جولائی تک عوام کو اس کیمپ کے ذریعے اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کے لئے عوام سے گزارش کی گئی۔