بیدر : ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے نے بیدر ضلع میں موجود جنگلات دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بیدر ضلع جنگلات کے محکمہ کی جانب سے منعقد ریاستی وزیر برائے جنگلات کی آمد پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات وہ رکن اسمبلی بھالکی کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے نے کہا کہ بیدر ضلع میں جنگلات کی مقدار کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ضلع بیدر میں رواں سال 20 لاکھ پودے لگانے اور اگلے سال 50 لاکھ پودے لگانے کے ساتھ ان کی پرورش کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور سماجی جنگلات ڈویژن، بیدر نے RSDP اسکیم کے تحت اگائے گئے پودوں کو زرعی جنگلات کی ترغیبی اسکیم کے تحت رعایتی شرح پر کسانوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ باغبانی کے ذریعے ضلع کو سرسبز اور شاداب بنایا جا سکتا ہے۔ ضلع کو سادہ بنانے میں محکمہ جنگلات کا اہم رول ہوتا ہے، اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ جنگلات کا تحفظ کریں اور ماحولیات کو سازگار بنانے میں اہم رول ادا کریں۔
اس موقع پر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج امور وزیر رحیم خان، قانون ساز کونسل کے رکن ارویند کمار ارالی، کالبرگی ڈیویژن کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈاکٹر ایس وینکٹیش، ویٹرنری میڈیکل کالج کے چانسلر شیواشنکر، رائچور کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ چنا، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹس، پٹیل اور بیدر کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ اے، بی پاٹل، کلبرگی ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ ایم ایل بھاوی کٹی اور دیگر موجود تھے۔