ETV Bharat / state

گاوں والوں نے گھر کو آگ لگا دی - کرناٹک کی خبریں

ریاست کرناٹک میں قتل معاملےکےبعد برہم گاوں والوں نے ایک گھرکو آگ لگادی۔

گاوں والوں نے گھر کو آگ لگا دی
گاوں والوں نے گھر کو آگ لگا دی
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:25 PM IST

کرناٹک کے چک بلاپور ضلع کے یوگو مدانکانے گاؤں میں اتوار کو گاؤں والوں نے ایک گھرکو آگ کے حوالے کردیا کیونکہ اس گھر کے مالک نے اپنی بیٹی کی خودکشی کرنے سے ناراض ہوکر اس کے عاشق کو مار ڈالا تھا۔

پولس نے بتایا کہ آگ لگنےکے اس واقعے میں گھر کا ایک فرد گنگاراجو (25) شدید طور سے جھلس گیا جسے بعد میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

پولس نے بتایا کہ سنیچر کو اپنی بیٹی کی خودکشی سے ناراض ویکٹیشپا نے بیٹی کے عاشق ہریش کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں اور ہریش کے خاندان والوں نے وینکٹشپا کے مکان میں آگ لگادی۔

پولس سپرنٹنڈنٹ متھن کمار نے بتایا کہ دس ماہ پہلے ہریش اور وینکٹیشپا کی بیٹی فرار ہوگئے تھے، لیکن بعد میں دونوں گاؤں واپس لوٹ آئے۔ اس کے بعد ہریش نے ویکٹیشپا کی بیٹی سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ لیکن وینکٹیشپا اس شادی کے لئے راضی نہیں تھا کیونکہ ہریش بے روزگار تھا۔ اس سے مایوس ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔

بتایاگیا کہ بعد میں لڑکی کے والدین نے خودکشی کے لئے ہریش کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ہریش کو قتل کردیا۔ اس بات سے ناراض گاؤں والوں نے وینکیٹشپا کے مکان میں آگ لگادی۔انہوں نے بتایا کہ صورتحال تناؤ سے پر ہے لیکن کنٹرول میں ہے۔ گاؤں میں ایڈیشنل پولس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مئیر حیدرآباد کورونا مثبت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.