فیض النساء بنگلور کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی سال انہوں نے پولیس سب انسپکٹر کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور بنگلور سٹی میں ان کی پوسٹنگ ہوئی ہے۔
فیض النساء نے بتایا کہ 'انہوں نے ابتدائی تعلیم اردو میڈیم اسکول میں حاصل کی۔ وہ ایم بی اے مکمل کرکے ایک کمپنی میں برسر روزگار تھیں لیکن ان میں ایک تڑپ تھی کہ 'وہ قوم، ملت و ملک کے لیے کچھ کریں اور ان کی اسی خواہش نے پولیس فورس کے امتحان میں حصہ لینے کا حوصلہ دیا اور انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنی سے استعفیٰ دیا اور پولیس فورس کو جوائن کیا۔'
فیض النساء نے نوجوانوں کے لیے پیغام کے طور پر بتایا کہ 'آپ اپنی زندگی میں ایک مقصد بنائیں اور جستجو کے ساتھ انتھک محنت میں لگ جائیں۔ آپ کی محنت کا یہ رویہ نہ صرف آپ کے والدین میں ایک خود اعتمادی پیدا کرے گا بلکہ آپ کی کوششیں منزل کی جانب تیزی سے بڑھے گی۔'
اعزاز پیش کیے جانے کے موقع پر فیض النساء کے والدین، رشتہ دار و گاؤں کے سرکردہ لوگ موجود رہے اور سبھی نے اپنے گاؤن کی لڑکی کی محنتوں کو سراہا۔