ریاست کرناٹک کے ریاستی وزیر اور ضلع یادگیر کے نگرا شنکر نے گزشتہ روز شہر میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ کووڈ متاثرین کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے کافی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں اس لیے یہاں مکمل طور پر طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر علاج بھی مہیا ہونا چاہئے۔
وزیر نے ہنسگی ٹاؤن ہیلتھ سینٹر کے طبی عملے سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہیلتھ سینٹر میں کووڈ متاثرین کے لیے بہتر علاج پر توجہ دی جائے، خاص کرکے طبی عملہ اور بالخصوص ڈاکٹرز کو چاہیے کہ ایسے حالات میں چوبیس گھنٹے وہ اپنے خدمات جاری رکھیں۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت سے جڑے تمام احباب کو کورونا کے اس ماحول میں اپنی نمایاں خدمات انجام دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی یہ خدمات حکومت کو اور عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی۔