معذوروں کی اس خصوصی مہم میں کئی معذوروں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے ویکسین لی۔
اس موقع پر سدھارتھ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کہا کہ ہر کسی کو یہ ویکسین لینا ضروری ہے۔
کئی جگہوں پر ویکسین لینے میں آنا کانی کی جا رہی ہے اور ویکسین سے متعلق غلط باتوں کی وجہ سے لوگوں کو ویکسین سے متعلق خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے ذمہ داران اور ڈاکٹر سے انہوں کہا کہ معذور لوگوں کو اگر آپ ویکسین لینے میں مدد کریں گے تو یہ کام قابل ستائش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ویکسین لی ہے ۔اس سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اسی لئے بے خوف ہوکر ویکسین لیں۔
اس موقع پر پرکاش ارجن سینئر سول جج، ناڈےکر صدر بار ایسوسی ایشن یادگیر، ڈاکٹر سوریا پرکاش ڈاکٹر انوار موجود تھے۔