اس اجلاس کی صدارت لائق حسین بادل صدرتنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر نے کی اس موقع پر شہر کے تمام مساجد کے ائمہ و مؤذنین اور مساجد کے ذمہ داران کو محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
اس موقع پر صدر لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بیت المال میں ائمہ و مؤذنین اور مساجد کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے ویکسین سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کی۔
انہوں نےبتایا کہ مساجد کے ذمہ داران اور ائمہ و مؤذنین سے اپیل کی گئی ہے کہ ویکسین سے متعلق نماز جمعہ سے قبل معلومات فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: بیت المال یادگیر کا مشاورتی اجلاس
انہوں نے مزید بتایا کہ بروز جمعہ مساجد کے باہر ویکسین سنٹر کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے تمام مصلیان اور مساجد کے اطراف و اکناف کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ویکسین سنٹر پر آتے وقت اپنا آدھار کارڈ ضرور لائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لیں۔ اس موقع پر مساجد کے ذمہ داران اور علمائے کرام نے ویکسین کا ٹیکہ لگایا۔۔