ETV Bharat / state

مساجد میں ویکسین کیمپ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نےذمہ داران کی ستائش کی - یادگیر کی خبریں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراندومتی نے مساجد میں ویکسین کیمپ منعقد کرنےپرمساجد کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

مساجد میں ویکسین کیمپ
مساجد میں ویکسین کیمپ
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:11 PM IST

کرناٹک، ضلع یادگیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت سطح پر سو فیصد ویکسین دی جارہی ہے۔

شہر کے تین تنی گرام پنچایت اور مدناڈ گرام پنچایت میں سو فیصد ویکسین کی گئی ہے۔ یہ ضلع میں پہلے دو گرام پنچایت ہیں جہاں پر سو فیصد ویکسین دی گئی ہےاس کے علاوہ ضلع کے دیگر گرام پنچایتوں میں بھی سو فیصد ویکسین کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

مساجد میں ویکسین کیمپ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مساجد میں ویکسین کیمپ لگانے پر مساجد کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دیہاتوں میں مقامی ذمہ داران کی جانب سے سو فیصد ویکسین دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہر کے مساجد میں ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں پر بہت سارے لوگ ویکسین لیے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: مسجد کی ملکیت والے مکانات کی تعمیر کا آغاز

انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں ہونے والے دسویں کے امتحانات میں شرکت کرنے والے اساتذہ اسٹاف اور دیگر ذمہ داران کو ویکسین لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے لیے شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسین لگانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ملا کر 'یادگیر میں ویکسین دینے کے ہمارے ٹارگٹ کی جانب ہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.