کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے مفت کورونا ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔
اس تعلق سے سماجی تنظیم مجلس تعمیر ملت کے صدر عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلبرگہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے جو انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اور کورونا وائرس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے گلبرگہ کے عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی اور کہا کہ چند لوگ اس ویکسین کو لیکر غلط افوہیں پھیلا رہے ہیں، عوام اس طرح کی جھوٹی افواہوں پر بغیر توجہ دیئے ٹیکہ لگوائیں۔
حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے اس لئے 18 سے لیکر 48 سال کے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لگوائیں۔