ETV Bharat / state

یادگیر میں ویکسینیشن میلہ کا انعقاد

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گزشتہ روز ویکسینیشن میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 ہزار لوگوں نے کووڈ کا ٹیکہ لگوایا۔

یادگیر میں ویکسینیشن میلہ کا انعقاد
یادگیر میں ویکسینیشن میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:47 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی کی قیادت میں گزشتہ روز ویکسینیشن میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 ہزار لوگوں نے کووڈ کا ٹیکہ لگوایا۔

ویڈیو
اس تعلق سے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میلہ میں ویکسینیشن کے لیے 310 سنٹرز بنائے گئے ہیں، جس کے ذریعے ضلع بھر میں 9 لاکھ 68 ہزار لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے، جب کہ ضلع میں اب تک دو لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ان میں فرنٹ لائن ورکرز کے علاوہ دیگر احباب شامل ہیں۔ مزید پڑھیں:یادگیر: بس ڈرائیورز کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی

ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لیے ہر ایک فرد کو ویکسین لینا ضروری ہے۔ انہوں نے ضلع یادگیر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر کے عوام بغیر کسی دشواری کے ویکسینیشن کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.