انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بڑی مشکل سے موبائیل خرید کر دے رہے ہیں۔ مگر بچے ان موبائیل کا تعلیم کے حصول کے بجائے غلط استعمال کرہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موبائیل ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے اچھے اور بہتر کام لئے جا سکتے ہیں ۔مگر اکثر نوجوان موبائیل کا غلط استعمال کرکے اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ دینی اور قوم و ملت کے کاموں اچھی باتوں کو لوگوں تک پہنچانے کا کام موبائیل کے ذریعہ انجام دے۔
مولانا عبدالقدیر عطاری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو نیک اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اپنے بچوں کی رہبری اور رہنمائی ضرور کریں۔
مزید پڑھیں:بارہ بنکی: آن لائن پڑھائی سے طلبہ کی آنکھوں پر برا اثر
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں مہنگے موبائیل دینے سے ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔
ہم پر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم بچوں پر موبائیل کے استعمال پر نظر رکھیں۔ اور انہیں موبائیل کے استعمال سے متعلق تاکید کریں۔ تاکہ آنے والی نسلیں نیک عبادت گزار اور تعلیم یافتہ ہو