بنگلورو: ریاست کرناٹک کے مشہور روشن کیال مصنف پدم شری ایوار سے سرفراز دیوانور مہادیوا کی کتاب آر ایس ایس آلہ متو اگالا ان دنوں موضوع بحث ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ راشتریہ سویم سیوک سنگھ کے کہنے و کرنے میں تضاد ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ دیوانور مہادیوا نے آر ایس ایس کے اصلی چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ اب ریاست کے معروف مصنف و مترجم پروفیسر محمد اعظم شاہد نے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جس کا رسم اجرا دو مئی کو بنگلورو میں عمل میں آئے گا۔ اس سلسلے میں پروفیسر اعظم شاہد نے کہا کہ آر ایس ایس اصلی چہرہ کتاب کا بتاریخ دو مئی کو بنگلور کے سالار آڈیٹوریم میں اجرا عمل میں آئے گا۔
یاد رہے کہ دیوانور مہادیوا راشتریہ سویم سیوک سنگھ کو اپنی کتابوں میں شدید تنقید کی ہے. دیوانور مہادیوا نے کئی کتابوں کی تصنیف کی ہے اور جن کی کتابیں لاکھوں کی تعداد میں خریدی و پڑھی جاتی ہیں کہ یہ کتابیں نہایت مقبولیت حاصل کرتی ہیں۔ اعظم شاہد نے کہا کہ بتاریخ 2 مئی 2023 بروز منگل بنگلور کے سالار آڈیٹوریم میں مذکورہ کتاب کے اردہ ترجمہ آر ایس ایس اصلی چہرہ کا اجراء کیا جائے گا. اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Eddelu Karnataka Campaign کرناٹک کی اہم شخصیات نے 'جاگو کرناٹک' کی حمایت کا اعلان کیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں کتاب کے مصنف دیوانور مہادیوا کے علاوہ شری ایل این مکندراج، مشہور کنڑ شاعر، مصنف، فلم ساز، نقاد، ڈرامہ نگار، نقاد اور شری لکشمی پتی کولارا، نامور کنڑ شاعر، مصنف، ڈرامہ نگار شرکت کرینگے اور کتاب پر بات کریں گے۔