کرناٹک کے اپننگڈی میں پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کررہے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج Uppinangady police lathi-charge on PFI protesters کیا۔ منگل کی دیر رات پولیس نے احتجاج کر رہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ پولیس نے پورے اپننگڈی شہر میں امتناعی احکامات نافذ Section 144 Imposed in Uppinangady کردیا ہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان منگل کی صبح سے اپننگڈی پولیس اسٹیشن Uppinangady Police Station کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایف آئی کے تین کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایف آئی کے ان تین کارکنان کو چند روز قبل فسادات کے معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
کیا ہے پورا معاملہ
اپننگڈی پولیس نے 5 دسمبر کو بیلتھنگڈی تعلقہ کے ایلینتھیلا گاؤں کے انڈیتھڈکا میں رپورٹ ہونے والے دو الگ الگ معاملے میں 43 افراد کے خلاف فسادات کے دو الگ الگ معاملے درج کیے تھے۔ اس کے دوسرے دن یعنی 6 دسمبر کو فسادات کا ایک اور معاملہ سامنے آیا، جس میں تقریبا 20 سے 30 افراد کے ایک گروپ نے 5 دسمبر کو ہوئے فسادات کے جواب میں تین لوگوں پر حملہ کیا تھا۔ کاجکارو کے رہنے والے موہن داس نے اس کیس سے متعلق مقدمہ درج کروایا تھا۔
ان دونوں واقعات کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر عبدالحمید PFI Uppinangady President Abdul Hameed Majestic ، زکریا کوڈیپڈی SDPI Nekkeladi President Zakaria اور مصطفی لطیف Upopinangady Block President Mustafa Lateef کو 6 دسمبر کو پیش آئے معاملے کے سلسلے میں حراست لیا تھا۔ جس میں پی ایف آئی کے ضلع صدر عبدالحمید کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا لیکن دیگر دو لوگوں کو مزید تفتیش کے لیے زیر حراست میں رکھا گیا۔
ان دونوں کی رہائی کے لیے منگل کے روز پی ایف آئی کارکنان پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اپننگڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ
پی ایف آئی کے حامی صبح سے ہی احتجاج کر رہے تھے اور شام 7 بجے کے قریب تحصیلدار کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد تقریبا رات کے 9 بجے مظاہرین نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔بھیڑ نے مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اس تصادم میں 9 پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے پیش آنے کے بعد اپننگڈی میں سیکورٹی کے انتظامات مضبوط کیے گئے ہیں۔