ETV Bharat / state

Karnatak BJP Youth Leader Murder: پروین کے قتل کے پیچھے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی ہو سکتی ہیں، بی جے پی

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 5:52 PM IST

کرناٹک کے ساحلی ضلع دکشن کنڑ میں بی جے پی یوا مورچہ کے قتل پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

Union Minister Pralhad Joshi hints SDPI, PFI links in BJP worker,s murder
پروین کے قتل کے پیچھے پی ایف آئی، ایس ڈی پی آئی ہو سکتا ہے: بی جے پی

نئی دہلی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کو بی جے پی کے نوجوان کارکن پروین نیتارو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما جوشی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ اور کچھ ابتدائی میڈیا رپورٹ میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے درمیان روابط ہونے کے اشارے دیتی ہیں۔ کیرالہ اور کرناٹک میں کانگریس ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کرناٹک میں ہماری حکومت کارروائی کرے گی اور حملہ آوروں کو سزا دے گی۔ Pralhad Joshi Hints SDPI, PFI links in BJP worker,s Murder

کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے الزام لگایا کہ پراوین کے قتل کے پیچھے حالیہ حجاب مخالف تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہو سکتا ہے کہ گھناؤنا قتل عام کرنے کے بعد کیرالہ فرار ہو گئے ہوں۔ کیونکہ بلارے، جہاں قتل ہوا، کیرالہ کی سرحد سے متصل ہے۔ گیانیندر نے کہاکہ کرناٹک حکومت کیرالہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور حملہ آوروں کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے دو ٹیمیں کرناٹک کے دو اضلاع اور ایک کیرالہ بھیجی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے کے ایک سینئر افسر کو منگلورو بھیجا گیا ہے۔' واضح رہے کہ بی جے پی یووا مورچہ کمیٹی کے رکن نیتارو کو منگل کی رات بیلاری میں ان کی چکن شاپ کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ BJP Activist Murdered in Coastal Karnataka

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہاکہ ہماری پارٹی کے کارکن کا وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ اس فعل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔' دریں اثنا قتل کے بعد جنوبی کنڑ کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ گیانندرا نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ لوگ ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل پر اپنے غصے کا اظہار کریں گے، لیکن میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں'۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.