ETV Bharat / state

گلبرگہ: لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین کرنے والے حاجی صاحب

الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش شہر گلبرگہ کے اندر غریب اور لاورث لاشوں کی تدفین اپنے ذاتی خرچ سے دہائیوں سے انجام دے رہے ہیں۔

گلبرگہ: لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین کرنے والے

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 1:47 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں لاوارث اور غریب میتوں کی تدفین کا عمل گذشتہ 45 برسوں سے الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش اور ان کے ساتھی انجام دے رہے ہیں ۔

سماج میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جن کے اندر انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور یہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

گلبرگہ: لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین کرنے والے

الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش کے اس بے مثال کام کی وجہ سے پورے شہر میں ان کا نام عزت سے لیا جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش نے کہا ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ایک 'سفر آخرت' کے نام سے تنظیم بناکر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بھی گذشتہ چار مہینوں سے تدفین کررہے ہیں۔

انھیں محکمہ کے افسران کا بھی پورا تعاون مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:'ہر تشدد فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوتا'

اب اس کام کو تنظیم کے نوجوان کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔

اس کے لیے وہ ایک علیحدہ قبرستان بھی خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ انہیں تدفین کے عمل میں مزید آسانی ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.