ETV Bharat / state

Seerat Jalsa in Bidar بیدر جلسہ میں پیغام محمدی کو عام کرنے پر زور - پیغام سیرت کو عام کرنے پر زور

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مساوات پر مبنی معاشرے کے علمبردار تھے۔ جامع مسجد بیدر میں جماعت اسلامی کا جلسۂ سیرت منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام کے فکر انگیز بیانات ہوئے اور پیغامِ محمدیﷺ کو عام کرنے پر زور دیا گیا۔ Emphasis on publicizing the Muhammad message in Bidar Jalsa

پیغام سیرت کو عام کرنے پر زور
پیغام سیرت کو عام کرنے پر زور
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:23 PM IST

بیدر: اسلام نے دنیا کو مساوات کا پیغام دیا برابری کا درس دیا اورمساوات کو قائم کیا۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں ایک انقلاب پیدا کیا۔ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام جب دنیا میں تشریف لائے تو زندگی کے ہر شعبہ کی نہ صرف اصلاح فرمائی بلکہ ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔ محض 23 سال کی مختصر مدت کے اندر ایک ایسا نظام قائم کیا جو ہر اعتبار سے دنیا کے سامنے ایک مثالی نمونہ اور آئیڈیل کہا جا سکتا ہے۔ معاشرتی شعبہ میں جو بگاڑ تھے ان کا سدِ باب کیا۔ آپ نے اپنی تعلیم و تربیت اور خدمت کے ذریعہ نیک اور صالح معاشرہ تیار کیا۔ ان خیالات کا اظہار مفتی عبد الجلیل قاسمی امام و خطیب مسجد رٹکل پورہ و عیدگاہ بیدر نے جماعت اسلامی ہند، بیدر کے زیر اہتمام جامع مسجد بیدر میں مساوات پر مبنی معاشرہ کے علمبردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، موضوع پر منعقد مذاکرہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

Jamaat-e-Islami Hind بیدر میں جماعت اسلامی ہند کا کامیاب پروگرام

موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے سامنے آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام کے اہم کارناموں میں ایک بہت بڑا کارنامہ مساوات کا درس ہے۔ جسے معاشرے کے اندر تسلیم کیا گیا اور انسانوں کا طبقات میں بانٹنے کے جتنے اسباب اور وجوہات تھیں، ان کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک جڑ کو کاٹا اور مساوات اور رواداری کو پیدا کیا۔ عدم مساوات اور تفریق کا خاتمہ اور صالح معاشرے کی بنیاد اس عمل پر رکھی ہے کہ اگر ایک انسان دوسرے انسان سے برتر ہو سکتا ہے تو وہ صرف تقویٰ اور عمل کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔
مفتی صاحب نے مزید کہا کہ عرب کے معاشرے میں نسل، خاندان، عزت و ناموس اور قبیلہ کی برتری کے سارے کے سارے اسباب بگاڑ کے اسباب تھے۔ قرآن مجید کی سورہ حجرات کے اندر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا، اے لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔ ہم نے تمہارے درمیان قبیلے اور خاندان بنائے تاکہ ایک دوسرے کی پہچان اور تعارف ہو، اللہ کی نظر میں عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ رکھتاہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں میں تفریق کو ختم فرمایا، غلاموں کے مرتبے کو بڑھایا اور غلاموں کے حقوق بیان فرمائے، غلاموں کو آزاد کرنے کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ بہت سی چیزوں کا کفارہ غلاموں کو آزاد کرنے کو بتایا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کے درمیان قانون میں مساوات پیدا فرمائی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک کا حق سب کے لیے برابر رکھا اور کہا کہ اللہ کا حکم سب کے لیے برابر ہے۔ سارے انسان برابر ہیں اور سب سے برابری کا سلوک کرنا چاہیے۔
شیخ مجیب الرحمن قاسمی امام و خطیب مسجد علی بیدرنے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف ہم مسلمانوں کیلئے نہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور رسالت صر فہ ہمارے لیے نہیں ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بلاتفریق اس زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے لیے آخری پیغمبرہیں۔ اس ملک میں جہاں ہم رہتے ہیں پیغامِ ِ توحید پھیلانے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کو پہنچانے کے لیے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ ہمیں اس پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اسلام میں تمام انسان برابر ہیں۔ ان کے درمیان کسی قسم کی بھی تفریق باقی نہیں ہے۔کس خاندان کا ہے؟کس ذات کا ہے؟کس علاقے کا ہے؟ رنگ کیا ہے؟ نسل کیا ہے؟ عہدہ کیا ہے؟ کوئی معنی نہیں رکھتا اللہ نے فرمایا تمام کے تمام انسان برابر ہیں۔
مفتی محمد فیاض الدین نظامی امام و خطیب جامع مسجد بیدر نے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر پوری دنیا قیامت تک کے لیے صرف ایک ہی انسان ہے، جس کی سیرت ابتدا سے لے کر انتہا تک محفوظ ہے، وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کاہر پہلو ہمارے لیے قابلِ تقلید بھی ہے اور ہمارے لیے قابل عمل بھی۔ مفتی صاحب نے بتایا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سرزمین پر تشریف لائے و ہ صبح صادق کا وقت تھا، جہاں پر رات ختم ہو رہی تھی دن آرہا تھا۔ جب دن کی روشنی آرہی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی برکت سے ساری تارکیاں ختم ہو جائیں گی، یہاں سے ہدایت، شریعت اور تعلیمات ساری دنیا میں پھیلیں گی۔ رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی ہر بات کو ہمیں بھی اپنانا ہے۔

مفتی صاحب نے بتایا کہ وہ دور، غلامیت کا دور تھا۔ غلاموں کو برا سمجھا جاتا تھا۔ غلاموں کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو کعبہ کی چھت پہ کھڑے کرواکے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرواکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طریقے سے ایک غلام کے معیار کو بلند فرمایا، اور مساوات کی عالمگیر مثال قائم کردی۔ اسلام کا نظام عدل و مساوات کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ جو حکم ایک ادنیٰ شخص کے لیے ہوتا ہے وہی حکم وقت کے حاکم پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے لیے بھی وہی نظام، فیصلہ اور قانون ہوتا ہے۔
مذاکرہ کے اختتامی کلمات میں محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اسلامی نظریہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام بندگانِ خدا تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش کے نتیجے میں اگر ایک شخص بھی راہِ راست پر آجائے تو یہ ایک بڑی نعمت اور ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ مذاکرہ کی نظامت حافظ عتیق اللہ سیکریٹری مقامی نے کی۔ مولوی محمد ظفر اللہ خان نے افتتاحی کلمات پیش کیا۔ شہ نشین پر محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر، محمد عارف الدین، سید ابراہیم معاونین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر، محمد سیف الدین صدر ایس آئی او بیدر یونٹ اور مذاکرہ کے مہمان مقررین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.