ETV Bharat / state

Ban on Hijab in Udupi College Karnataka: اڈوپی سرکاری کالج میں باحجاب طالبات کو کلاسز میں بیٹھنے کی ممانعت - مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک

کرناٹک کے شہر اڈوپی میں سرکاری کالج میں مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ College in Udupi Ban on Hijab in Udupi College Karnataka کلاسیز میں بیٹھنے سے روک دیا گیا اور انہیں حجاب کے بغیر کالج آنے کے لیے کہا گیا جس کے بعد کیمپس فرنٹ نے احتجاج کا انتباہ دیا۔

باحجاب طالبات کو کلاسز میں بیٹھنے کی ممانعت

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 5:06 PM IST

کرناٹک کے اڈوپی میں ایک پری یونیورسٹی کالج میں مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے حل کے سلسلے میں بات چیت سے کامیابی نہ ملنے پر کیمپس فرنٹ نے احتجاج کا انتباہ دیا۔

حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی

تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے اڈوپی شہر کے سرکاری پری یونیورسٹی کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی Ban on Hijab for Muslim Students in Udupi College Karnataka عائد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں طالبات کے والدین کی کالج پرنسپل سے بات چیت میں بھی کوئی حل نہیں نکل پایا۔

اس معاملے میں طالبات کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے کالج انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا امتیازی رویہ انہیں جھیلنا پڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی لگانا غیر دستوری عمل ہے۔

حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی
حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی

اس معاملے سے متعلق کیمپس فرنٹ کے ذمہ دار مسعود منا نے بتایا کہ ان کے ایک وفد نے کالج پہنچ کر مسئلے کا جائزہ لیا اور پرنسپل سے ملاقات کی لیکن انہیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا اور پرنسپل نے انہیں دھمکی بھی دی۔

حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی
حجاب کے ساتھ کالج میں داخلے پر پابندی

مسعود منا نے کہا کہ 'کیمپس فرنٹ کی جانب سے اعلی افسران سے رجوع کئے جانے کے نتیجے میں پرنسپل کو آرڈر جاری کیا گیا کہ مذکورہ طالبات کو کلاسز میں حجاب کے ساتھ داخلہ دیا جائے لیکن اس پر بھی طالبات کو داخلہ نہیں دیا گیا۔

اس سلسلے میں کیمپس فرنٹ نے پرنسپل کو انتباہ دیا کہ اگر طالبات کو حجاب کے ساتھ کالج کلاسز میں داخلہ نہیں دیا گیا تو پُرزور احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.