حیدرآباد سے دو نوجوان گرمٹکل اپنے رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں آئے تھے۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے پرانے شہر کے غازی بنڈہ سے ہے۔
عبدالرحیم اور عدنان نامی دو نوجوان شادی کی تقریب میں گرمٹکل آئے ہوئے تھے وہ اپنے دوست کے ہمراہ سیر کے لئے آبشار کی طرف گئے جہاں پر پانی کے تیز بہاؤ کے سبب یہ دونوں جوان غرقاب ہوگئے۔
پانی کے تیز بہاؤ کے سبب لاشوں کو نکالنے کے لیے کافی دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی تیراک کی مدد سے لاشوں کو نکالا گیا اور رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔
جائے واردات پر گرمٹکل پولیس انسپکٹر ہنمنتو کے علاوہ پولیس محکمہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔