ETV Bharat / state

Two Days Islamic Workshop in Bidar بیدر میں دو روزہ ’رجوع الی القرآن‘ ورکشاپ منعقد - ملک گیر مہم ’’رجوع الی القُرآن‘‘

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ ’’رجوع الی القرآن‘‘ ورکشاپ کے دوران علماء و خطباء نے نوجوانوں سے صبر اور تقوی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی طبع آزمائی کرنے کی تلقین کی۔ Rajoo ilal Quran workshop in Bidar

بیدر میں دو روزہ ’رجوع الی القرآن‘ ورکشاپ منعقد

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 5:14 PM IST

بیدر: ملک گیر مہم ’’رجوع الی القُرآن‘‘ کے تحت شہر بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں دو روزہ خطبات رجوع الی القُرآن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ دو روزہ پروگرام میں ورکشاپ، خطبات سمیت دیگر کئی پروگرامز کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ مسجد حسینی بیدر میں مردوں کےلئے قرآن لرننگ کلاس اور خواتین کے لئے بمقام الامین کالج بیدر میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں منعقد کئے گئے۔ Jamat e islami workship in Bihdar Karnataka اسکے علاوہ شہر کے مشہور تعلیمی ادارہ وزڈم کالج میں طلباء کے لئے رجوع الی القرآن کا ایک ورکشاپ عمل میں لایا گیا۔

بیدر میں دو روزہ ’رجوع الی القرآن‘ ورکشاپ منعقد
بیدر میں دو روزہ ’رجوع الی القرآن‘ ورکشاپ منعقد

ایس امین الحسن، نائب امیر جماعتِ اسلامی ہند، نے خطبات کے ذریعے چار جلیل القدر انبیاء علیہھم السلام کا تذکرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو با مقصد زندگی گزارنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے بالخصوص بین المذاہب عقائد کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام سے متعلق کہا کہ ’’انہوں نے اپنی جوانی میں حیا و پاک دامنی کی مثال قائم کی اور ملک پر آنے والے قحط سے مشکل مسائل میں اپنی عقربی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اس کا بہترین حل پیش کیا اور فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے محکمہ کی ذمہ داری کو یہ کہہ کر قبول کیا کہ ’میں حفیظ اور امین ہوں‘۔‘‘

انہوں نے نوجوانوں حضرت یوسف علیہ السلام ؑکے اسوہ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی جوانی کو بے داغ رکھنے اور ملک کے مسائل کا حل پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ موصوف نے حضرت داؤد علیہ السلام کے حوالے سے کہا کہ ’’ایک ہزار قبل مسیح تک دنیا لوہے سے نا واقف تھی‘ کانسہ کا استعمال کرنے والی دنیا کو لوہا اور اس کے فوائد سے پہلی مرتبہ تعارف کروایا جس لوہے پر آج انسانی زندگی منحصر ہے۔ اسی طرح ہمارے نوجوانوں کو سائنس اور ٹکنا لوجی میں مہارت حاصل کرکے ملکی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: Naatiya Mushaira in Bidar جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ

دو روزہ ورکشاپ میں محمد آصف الدین رکن شوری جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اسکے علاوہ مدعو کیے گئے متعدد علماء و مقررین نے خطبہ پیش کیا جن میں سید عبدالستار امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند بیدر، محمداکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر۔ ناظم علاقہ مولانا نجم الدین عمری، ناظم مہم رفیق گادگی، محمد عارف الدین و مجتبیٰ خان معاونِ امراءمقامی بیدر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.