ریاست کرناٹک کے یادگیر میں ایک بھی کورونا وائرس کیس سامنے نہ آنے کی وجہ سے یادگیر ضلع گرین زون میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن آج یادگیر میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد عوام میں کافی خوف کا ماحول ہے۔
اطلاع کے مطابق 'شورا پور تعلقہ کے 38 سالہ شخص مریض نمبر 867 اور 33 سالہ خاتون مریض نمبر 868 متاثر ہوئے ہیں۔'
شورا پور میں ان کی مٹھائی کی دکان ہے۔ مٹھائی تیار کرنے کے لیے درکار اشیاء لانے دو ماہ قبل گجرات کے احمد آباد گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر یہ وہاں پھنس گئے تھے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد خانگی کار میں گجرات سے شورا پور آنے کے دوران بنڈولی کہ چک پوسٹ پر جانچ کرنے کے بعد شبہ کے سبب شورہ پور کے کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ یادگیر کے 'کوویڈ-19 ہسپتال میں طبی معائنہ کرنے کے بعد کرونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس متاثرین شورا پور ٹاؤن کے آثار علاقے کے رہنے والے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 'کورونا مثبت مریض کی تصدیق ہونے کے بعد شورا پور ٹاؤن کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔'