ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Verdict: ججس کو دھمکی دینے کے معاملے میں دو گرفتار - کرناٹک حجاب کا فیصلہ

ٓججاب معاملے میں فیصلہ Karnataka Hijab Verdict سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دولوگوں گرفار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کوائی رحمت اللہ کو ہفتے کے روز ترونلویلی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جمال محمد عثمانی کو تنجاور سے حراست میں لیا گیا۔

ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں دو گرفتار

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 9:00 PM IST

تمل ناڈو پولیس نے حجاب پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کوائی رحمت اللہ کو ہفتے کے روز ترونلویلی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جمال محمد عثمانی کو تنجاور سے حراست میں لیا گیا۔

رحمت اللہ تامل ناڈوتوحید جماعت کے رہنما ہیں۔ وہ ایک ویڈیو میں کرناٹک ہائی کورٹ کے تین ججوں کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جنہوں نے تعلیمی اداروں میں کلاسز کے دوران حجاب پہننے کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کا وہی حال ہوگا ،جیسا جھارکھنڈ میں صبح کی سیر کے دوران مارے گئے ایک جج کا ہوا تھا۔ رحمت اللہ نے مدورائی میں ایک جلسہ عام میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

پولس نے اس معاملے میں دو لوگوں ٹی این ٹی جی مدورائی کے ضلع صدرحبیب اللہ اور نائب صدر اسان باتشاہ کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔

دریں اثنا بنگلورو پولیس نے ہفتہ کو رحمت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جنہیوں نے حجاب پر فیصلہ سنانے کے لئے کرناٹک کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی سمیت ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.