ETV Bharat / state

Ashura Observed in Bangalore 'کربلا کی طرح موجودہ دور کے یزید بھی فنا ہو کر رہیں گے' - بنگلور میں یوم عاشورہ پر منایا گیا غم حسین

کرناٹک کے شہر بنگلور و علی پور میں فرزندان توحید نے یوم عاشورہ پر امام حسین کی قربانیوں کو یاد کیا۔ اس موقعے پر شبیہ کربلا کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر کربلا کے دردناک حالات و مناظر کو دکھایا گیا۔ Muharram Procession in Bangalore

Ashura Observed in Bangalore
Ashura Observed in Bangalore
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 1:27 PM IST

Updated : Jul 30, 2023, 1:37 PM IST

Ashura Observed in Bangalore

بنگلور: قرآن مقدس میں وارد ہے ''جاء الحق وزهق الباطل''، فرمان الٰہی ہے کہ 'بے شک حق ظاہر ہوگا و باطل برباد ہوگا۔' کربلا کی جنگ حق و باطل کے درمیان فرق کی علامت اور انسانیت کے بقا کی جنگ تھی۔ کربلا ایک درسگاہ ہے، جہاں زندگی کا ہر دستور موجود ہے جس کو سیکھنے و عمل کرنے سے زندگیوں میں انقلاب ممکن ہے۔ انہیں جذبات و احساسات کے ساتھ شہر بنگلور و علی پور میں فرزندان توحید نے یوم عاشورہ کے موقعے پر امام حسین کی قربانیوں کو یاد کیا۔

Ashura Observed in Bangalore
Ashura Observed in Bangalore

اس موقعے پر علماء کرام نے کہا کہ ہر دور کی طرح موجودہ دور میں بھی حق کا بول بالا ہوگا اور باطل مٹ کر رہے گا۔ اس موقعے پر شبیہ کربلا کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر کربلا کے دردناک حالات و مناظر کو دکھایا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان امام حسین کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔ محرم اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور محرم کی 10ویں تاریخ کو امام حسین ابن علی اور ان کے پیروکار 61 ہجری یا 680 عیسوی میں کربلا کی جنگ میں، موجودہ عراق میں شہید ہوئے تھے۔

Ashura Observed in Bangalore
Ashura Observed in Bangalore

حضرت امام حسینؓ حضرت علیؓ کے بیٹے اور رسول اللہﷺ کے نواسے تھے۔ محرم ان کی شہادت کی یاد مناتا ہے اور یہ 14 صدیاں قبل ہونے والی کربلا کی جنگ میں ان کی شہادت پر غم کے اظہار کی علامت ہے۔ محرم پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مہینہ ہے اور بھارت میں بھی سبھی اپنے اپنے طریقے سے واقعے کربلا کو یاد کرتے ہیں۔ ہر سال ہندوستان کے مسلمان مذہبی جوش و خروش سے محرم مناتے ہیں۔

Ashura Observed in Bangalore
Ashura Observed in Bangalore

مزید پڑھیں: Muharram Procession In Delhi یوم عاشورہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات میں تعزیہ جلوس نکالے گئے
محرم کا مہینہ کربلا میں امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی شہادت کی روحانی عکاسی اور یاد کا وقت ہے۔ ہر سال محرم کی تاریخیں گریگورین کیلنڈر میں مختلف ہوتی ہیں کیونکہ اسلامی کیلنڈر قمری چکر پر مبنی ہے۔ عام طور پر سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، مراکش، انڈونیشیا، سنگاپور اور ملائیشیا سے ایک دن پہلے ہلال کا چاند دیکھتے ہیں۔

Last Updated : Jul 30, 2023, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.