اس موقع پر سنٹر فار پیس رانی بنور شہر کے رکن محمد رقیق تاشے والے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے پیغمبر بن کر نہیں آئے تھے۔ آپ سارے کائنات کے لیے پیغمبر بن کر آئے تھے۔ آپ نے دنیا میں ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا۔
اسی مقصد سے آج دنیا کی سب سے بڑی مقدس کتاب قرآن مجید کو دیگر مذاہب کے عوام تک پہنچانے کے لیے شہر رانی بنور میں مرکز قائم کرکے 25 زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے اب تک 20 ہزار غیر مذاہب عوام میں قرآن مجید تقسیم کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کو عوام پڑھنے کے لیے خوشی خوشی لے رہے ہیں۔