بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر کے امبیڈکرسرکل پر ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی ویک اورٹریفک قوانین سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔سپریڈنٹ آف پولیس بیدر بسوانا نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے ہی سڑک حادثات میں کمی آسکتی ہے۔ اس کے لئے لوگوں کو بیدار ہونا ضروری ہے۔بیدر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بسوانا نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے جو ہدایت کی جاری گئی ہے وہ عوام کے حق میں بہتر ہے۔ ٹریفک پولیس آپ تمام لوگوں کی جان کی حفاظت چاہتی ہے۔ آپ لوگوں کو ٹریک ضابط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواری غیر قانونی ہے۔ ایک گاڑی پر تین سواری کرنے سے گاڑی کا بیلنس بگڑ جاتا ہے جس سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لئے گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور استعمال کریں۔ چھوٹے بچے گاڑیاں نہ چلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:Minister Bhagwant Khuba مرکزی وزیر کی قومی شاہراہ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت
ان کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی آدمی گھر سے نکلتا ہے تو گھر والے اس کے واپس آنے تک انتظار کرتے ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ ہمارا پورا خاندان ہوتا ہے خاندان میں ہر ایک فرد اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان والوں کو ذہن میں رکھے تاکہ گھر پر کوئی ان کا انتظار کر رہا ہے۔ بیدر کے ٹرافک سرکل انسپکٹر کپل نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر کی زیر نگرانی میں لوگوں کے درمیان بیداری کے لئے یہ پروگرام کیا گیا۔ لوگوں کو گاڑی چلاتے وقت خود ہی تمام تر احتیاط برتنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ایک آدمی سے سارا خاندان جڑا ہوتا ہے۔