ETV Bharat / state

Traffic Jam In Bidar تہواروں کے موقع پر بیدر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال - ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع

تہواروں کے موقع پر ضلع بیدر کی اہم سڑکوں پر بے ترتیب گاڑیوں کی پارکنگ اور بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے عام لوگوں بالخصوص عید کی خریداری کرنے والوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تہواروں کے موقع پر بیدر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک لا برا حال

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 12:00 PM IST

تہواروں کے موقع پر بیدر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک لا برا حال

بیدر :ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کی طرح بیدر ضلع میں عیدالطفر کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے، لیکن اسی درمیان گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک نظام کا برا حال ہے۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے آمدورفت بھی ٹھپ پڑ گئی ہے ۔

بیدر شہر میں خاص کر شام کے اوقات میں ٹریفک جام ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے خصوصا ان علاقوں میں جہاں افطار کے لئے بازار لگتے ہیں۔ شہر کی مین روڈ شاہ گنج کمان سے مدرسہ محمود گاواں تک دوپہر سے ہی عوام کو آنے جانے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے دور دراز کے لوگ یہاں عید کی خریدرای کے لئے آتے ہیں۔ضرورت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے احتیاطی طور پر بڑی گاڑیوں کو مین روڈ سے گزرنے سے روکنے کے لئے بیریکیڈلگائے گئے ہیں لیکن آٹو اور ٹوویلر کی وجہ سے ہی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں دکانداروں نے بتایا کہ دوپہر سے ہی یہاں پر ٹریفک کا مسئلہ ہو رہا ہے۔ رمضان کی پہلی تاریخ سے ہی اسی طرح کا مسئلہ درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Iftar Party At Shaheen College شاہین کالج میں طلبا و طالبات کیلئے سحری اور افطار کا اہتمام

مقامی دکاندار نے محکمہ پولیس سے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس کے ساتھ انہوں نے بازاروں میں گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک گارڈ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.