کرناٹک ضلع گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان مورچہ تنظیم کی جانب ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں متعدد سیاسی رہنما اور سماجی کارکان نے اس ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر گلبرگہ شمال کے رکن اسمبلی فاطمہ نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کے خلاف ملک بھر کے کسان احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کے سامنے مجبور ہوکر مرکزی حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔
مزید پڑھیں:
'مجرمانہ مقدمات میں ملوث یدیورپا کو برطرف کیا جائے'
رکن اسمبلی فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی کسان تحریک کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔