کرناٹک کے وزیرسیاحت سی ٹی روی کے اتوار کے روز کورونا ’کووڈ-19‘سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
روی نے اپنے ٹویٹ میں کہا،’’ایک ہفتہ کے اندر میری دو بار جانچ ہوئی۔پہلی رپورٹ منفی آئی تھی،لیکن دوسری میں انفکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب میں تیسری رپورٹ کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان میں کورونا کی علامات نہیں ہیں اور آج صبح یوگا اور پرانیام کیا ہے ۔
انہوں نے کہا،’’میں نے صبح 10بجے یوگا کے مختلف اسٹیپ اور پرانیام کیا۔میرے جسم میں کوئی فرق نہیں آرہا ہے اور نہ ہی کوئی علامات ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے تملناڈو کے دو وزرا بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے اور زیر علاج ہیں جبکہ تلنگانہ کے وزیر داخلہ بھی اس وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔