ETV Bharat / state

کورونا مخالف جدوجہد میں آج ایک اہم دن: بی ایس یدورپا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا نے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے کووڈ ٹیکہ مہم کا آغاز کیا۔

کورونا مخالف جدوجہد میں آج ایک اہم دن: بی ایس یدورپا
کورونا مخالف جدوجہد میں آج ایک اہم دن: بی ایس یدورپا
author img

By

Published : May 2, 2021, 8:02 AM IST

آج شہر کے بورنگ ہسپتال کے احاطے میں وزیر اعلیٰ یدورپا نے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے ویکسینیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا افتتاح کیا۔

کورونا مخالف جدوجہد میں آج ایک اہم دن: بی ایس یدورپا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ یدیورپا نے بتایا کہ آج کا دن کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم دن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے 3 لاکھ ویکسین ملے ہیں جب کہ 1 لاکھ ویکسین ریاست میں موجود ہیں، جنہیں وہ آج سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

یدورپا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں تقریباً 3.26 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں 2 کروڑ ویکسین کی خریدی کے لیے رقم بھی ادا کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اب تک ریاست بھر میں تقریباً 9.6 ساڑھے نو لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ یدورپا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈ کی وباء سے بچاؤ کے لئے حکومت سے جاری کردہ گائڈلائنز پر سختی سے عمل کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنا حکومت کی ذمہ داری'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.