ETV Bharat / state

ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو

ماہ نومبر شہید ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کا مہینہ ہے جسے نہ صرف کرناٹک بلکہ ملک بھر میں منایا جاتا ہے وہیں ریاست میں ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش سے متعلق تنازعہ پر پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو۔۔۔

ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو
ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 3:48 PM IST

Updated : Nov 9, 2023, 4:04 PM IST

ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو

بنگلور: ماہ نومبر شہید ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کا مہینہ ہے جسے نہ صرف کرناٹک بلکہ ملک بھر میں منایا جاتا ہے. کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو لیکر ہمیشہ سے تنازعہ رہا ہے. گزشتہ سالوں یعنی سن 2015 سے 2018 تک اُس وقت کی برسر اقتدار کانگریس حکومت کی جانب سے ٹیپو جینتی کو سرکاری طور پر منایا جاتا تھا لیکن ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا.

شہید ٹیپو سلطان کے متعلق کہ ان کی ریاست و ملک. کے لئے کیا کانٹریبیوشنز رہے، ان کی کیا قربانیاں رہی اور ان کی حکومت کیسیلی رہی، اس پر نامور شخصیت پروفیسر اعظم شاہد نے روشنی ڈالی. پروفیسر اعظم شاہد ایک مصنف ہیں جنہوں نے ٹیپو سلطان کی زندگی پر گہری تحقیق کی ہے. اعظم شاہد نے بتایا کہ ٹیپو سلطان کا دور اقتدار سیکولرزم و مذہبی رواداری کے علم بردار تھے، سبھی کو یکساں دیکھتے تھے اور ان کا دور انصاف پسند تھا.

پروفیسر شاہد نے بتایا کہ شہید ٹیپو کی سیاسی ڈپلومیسی کی فرانس و دیگر ممالک تک رسائی تھی جس کے ذریعے وہ برطانویوں کو ملک سے بدر کرنے کے لئے استعمال کیا کرتے تھے. پروفیسر اعظم شاہد نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ٹیپو جینتی سرکاری طور پر اس لئے منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سدرامیہ یہ چاہتے تھے کہ شہید ٹیپو سلطان کی عظمت عام ہو، لیکن ریاست میں اپوزیشن بی جے پی نے اسے مسلمانوں کو خوش کرنے کے حربے کے طور پر سیکھا اور ٹیپو سلطان کو ہندووں کے ولین کے طور پر پیش کیا جس کی وجہ سے ریاست میں امن میں خلل اور فسادات کا سلسلہ شروع ہوا تھا، لہذا اس وجہ سے کہ ریاست میں پھر سے امن خراب نہ ہو، اس مرتبہ سدرامیہ نے ٹیپو جینتی منانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا یے.

یہ بھی پڑھیں: Solidarity with Palestine بنگلورو میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج پر مقدمہ درج

اس سلسلے میں پروفیسر اعظم شاہد نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جب شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منائیں تو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز پوسٹرز کا اسعمال نہ کریں اور بہتر یہ ہوگا کہ وہ ٹیپو کے اوصاف و خوبیوں کو اپنی زندگی میں اپنائیں.

Last Updated : Nov 9, 2023, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.