گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے بیشتر مسلم اکثریتی اضلاع میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے موقعے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا (ایس ڈی پی ائی شاخ گلبرگہ) کی جانب سے مجاہد ازادی حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقعے پر ضلع ذمہ دار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا شاخ گلبرگہ محمد محسن نے بتایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ ایک ولی صفت بادشاہ تھے۔ انہوں نے اپنی ریاست کے لیے اور اس ملک کی ترقی میں جو اپنا رول ادا کیا ہے، وہ نمایاں طور پر جگ ظاہر ہے۔ ٹیپو سلطان ایک عظیم مجاہد آزادی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی سیاحتی مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ایچ کے پاٹل
انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے والے شخصیت کا نام ٹیپو سلطان ہے۔ اس ملک کی ترقی کے لیے انہوں نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں ہر سال ان کے یوم پیدائش کو یوم شجاعت کے طور پر منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وطن کے خاطر مر مٹنے کا اور اپنے وطن کے خاطر سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ہمیں حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔