ETV Bharat / state

یادگیر: ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری - اردو نیوز یادگیر

کرناٹک میں مسلسل چل رہے لاک ڈاؤن میں بہت سی سیاسی تنظیمیں پریشان حال لوگوں میں کھانا، پانی، سینیٹائزر اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تنظیم کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کی ہے جو ایک ماہ سے پریشان حال لوگوں میں کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کر رہی ہے۔

tipu sultan committee distributed food in needy amid lockdown in yadgir
ٹیپوسلطان کمیٹی ضروت مندوں میں کھانا تقسیم کر رہی ہے
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 2:16 PM IST

ٹیپوسلطان کمیٹی شاہ پور گزشتہ ایک ماہ سے سرکاری ہسپتالوں غیر، سرکاری ہسپتالوں، درگاہ، مندر، مسجد کے اطراف و اکناف رہنے والے پریشان حال لوگوں کو کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کر رہی ہے۔

تنظیم کے صدر نعیم افقان نے کہا کہ شاہ پور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے ٹفن سنٹرز اور ہوٹل بند ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کھانے اور پینے کے پانی کی کافی تکلیف ہو رہی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایسے ضرورت مند اور پریشان حال لوگوں کو دوپہر کا کھانا اور پانی دینے کا ارادہ کرتے ہوئے پچھلے ایک ماہ سے مسلسل ان لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

دیکھیں ویڈیو

اللہ کا شکر ہے کہ میں ایک مہینے سے ان لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچانے میں کامیاب ہوا ہوں، جب تک لاک ڈاؤن رہے گا، ایسے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:

یادگیر: نئے ضلع انفارمیشن آفیسر کی تقرری پر مبارک باد

مقامی نوجوان ظہیر چاند نے نعیم کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیم افقان ایک ہمدرد نوجوان ہے، جو پچھلے ایک مہینے سے بلا کسی کے تعاون کے خود اپنے سرمائے سے پریشان حال لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ان کے اس کام کو قبول فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.