ETV Bharat / state

Prophet Remarks Row: کرناٹک میں نوپور شرما کا پتلا لٹکانے پر تین افراد گرفتار - اہانت رسولﷺ کی مخالفت کرنے پر تین مسلم نوجوان گرفتار

کرناٹک کے بیلگاوی میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے قابل اعتراض تبصرے کو بجلی کے تار سے لٹکانے پر تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ Prophet Remarks Row Karnataka

کرناٹک میں نوپور شرما کا پتلا لٹکانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 10:48 PM IST

بیلگاوی (کرناٹک): بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پتلے کو بجلی کے تار سے لٹکانے پر تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں محمد شعیب ولد عبدالغفار حکیم، امن موکاشی اور ارباز موکاشی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ سبھی بیلگاوی کے دیش پانڈے گلی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف برادریوں کے درمیان دشمنی پھیلانے اور معاشرے میں امن خراب کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے Three arrested in Karnataka for hanging Nupur Sharma۔

واضح رہے کہ نوپور شرما کے پتلے کو دیش پانڈے گلی کمپلیکس کے قریب رسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ پولیس اس معاملے میں سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ملزم 9 جون کی رات 10.54 بجے احاطے میں داخل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس کے بعد پتلے کو رسی سے لٹکا دیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج اور موبائل ٹاور کی لوکیشن کی بنیاد پر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور سابق میڈیا انچارج نوین کمار جندال نے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے تھے، جس کے بعد بھارت سمیت مختلف مسلم ممالک میں احتجاج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.