ETV Bharat / state

Girl Raised Allah o Akbar Slogan: میں اپنے مذہب کی پیروی کروں گی، وہ اپنے مذہب کی پیروی کریں، مسکان - جے شری رام نعرے کے جواب میں اللہ اکبر

کرناٹک کے منڈیا میں جے شری رام نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کہنے والی بہادر طالبہ مسکان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے مذہب کی پیروی کروں گی اور وہ لوگ اپنے اپنے مذہب کی پیروی کریں، مجھے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

بی بی مسکان خان
بی بی مسکان خان
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 4:03 PM IST

حجاب کی مخالفت میں کرناٹک کے منڈیا کے پی ای ایس کالج کا ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوا جس میں ایک باحجاب طالبہ مسکان پر بھگوا شرپسند ٹوٹ پڑے اور جے شری رام کا نعرہ لگانے لگے جس کے جواب میں باحجاب طالبہ مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔

مسکان نے کل کے واقعہ کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔

بی بی مسکان خان

مسکان نے کہا کہ 'جب میں کالج میں داخل ہوئی تو وہ مجھے صرف اس لیے اجازت نہیں دے رہے تھے کہ میں نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ میں اپنا اسائنمنٹ دینے کالج گئی تھی۔ میں جیسے ہی کالج پہنچی تب کچھ لڑکوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کیا اور میری جانب دوڑ پڑے اور اسی کے جواب میں، میں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ میں پریشان نہیں تھی۔ میں عدالتی حکم پر عمل کروں گی۔

مسکان نے کہا کہ 'میرے غیر مسلم دوست حجاب پہننے کے میرے حق کی حمایت کر رہے ہیں تو وہیں باہر کچھ لوگ حجاب کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مسکان نے مزید کہا کہ 'میں اپنے مذہب کی پیروی کروں گی، وہ اپنے مذہب کی پیروی کریں گے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

واضح رہے کہ مسکان کامرس فیکلٹی کی دوسرے سال کی طالبہ ہے اور اس کا تعلق کرناٹک کے شہر منڈیا سے ہے۔

گزشتہ روز منڈیا کے پی ای ایس کالج کے طلبہ زعفرانی شال پہن کر احتجاج کر رہے تھے اور جب مسکان حجاب پہنے کالج پہنچی تو مظاہرین جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کی جانب دوڑ پرے تھے جس کے بعد مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا ؛پر وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد مسکان کی بہادری کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.