ETV Bharat / state

ماہ صفر کو منحوس سمجھنا غیرشرعی عمل - صفرالمظفر

آج ماہ صفر کی پہلی تاریخ ہے، صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے جس کے بارے میں لوگوں کے درمیان بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

The Truth About the Islamic Month of SAFAR
ماہ صفر کو منحوس سمجھنا غیرشرعی عمل
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:47 PM IST

یادگیر کی مکہ مسجد کے امام و خطیب مولانا مفتی محمد زبیر قاسمی نے ماہ صفر سے متعلق سماج میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ’ماہ صفر کو صفرالمظفر، یعنی بھلائی اور کامیابی کا مہینہ قرار دیا گیا ہے، مگر افسوس کہ اس ماہ کو نحوست والا مہینہ کہا جاتا ہے جو جہالت ہے۔

ماہ صفر کو منحوس سمجھنا غیرشرعی عمل

انہوں نے کہا کہ اسلامی بارہ مہینوں میں کوئی بھی مہینہ منحوس نہیں ہے اور سماج میں پھیلی ہوئی غلط فہموں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مولانا مفتی محمد زبیر قاسمی نے کہا کہ ماہ صفر سے متعلق لوگوں میں جو غیرشرعی رسومات پائے جاتے ہیں ان کے خلاف بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صفر میں شادی اور کوئی نیا کام شروع نہ کرنا جیسے روایات کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ایسی تمام روایتیں غیرشرعی عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ماہ کی طرح اس ماہ میں بھی تمام جائز و شرعی کاموں کو انجام دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی نصیحت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.